دعا کی تھی دوبارہ سجل علی کے ساتھ کام کا موقع ملے اور دعا قبول ہوگئی، انعم حسین

انعم حسین نے بتایا کہ ان کا پہلا پروجیکٹ سجل علی کے ساتھ تھا اور دوبارہ ان کے ساتھ کام کی دعا قبول ہوئی۔ سجل نے سیٹ پر برابری کا مظاہرہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دعا کی تھی دوبارہ سجل علی کے ساتھ کام کا موقع ملے اور دعا قبول ہوگئی، انعم حسین

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انعم حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا پہلا پروجیکٹ سجل علی کے ساتھ تھا اور انہوں نے اسی وقت دعا کی تھی کہ دوبارہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انعم حسین نے بتایا کہ ان کا پہلا پروجیکٹ ‘میں منٹو نہیں ہوں’ تھا جس میں ان کا کردار چھوٹا تھا، لیکن سجل کے ساتھ کام کرکے انہیں بہت مزہ آیا۔

انعم نے کہا کہ انہوں نے دعا کی تھی کہ دوبارہ سجل کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے اور ان کی دعا قبول ہوگئی، جس پر انہیں بہت خوشی ہے۔

انعم حسین نے مزید کہا کہ سجل علی نے انہیں سیٹ پر بتایا کہ وہاں کوئی سینئر یا جونیئر نہیں ہوتا، سب برابر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی نے انعم کے ساتھ کام کے دوران ان کی مدد کی، خاص طور پر جب ان کا شاٹ ہوتا تو سجل اپنی لائنز دہراتی تھیں تاکہ انعم بہتر طریقے سے اداکاری کرسکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں