ڈمپل کپاڈیانےخوبصورت اور چمکیلےبالوں کارازبتادیا

ڈمپل کپاڈیا نے اپنے بالوں کی دیکھ بھال کے راز کا انکشاف کیا، تیل اور خاص ماسک سے بالوں کو چمکدار بنایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈمپل کپاڈیا کے بالوں کی خوبصورتی کا راز، 69 سال کی عمر میں بھی دلکش زلفیں

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا 69 سال کی عمر میں بھی اپنے گھنے اور چمکدار بالوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حالیہ تقریب میں ان کے بالوں کی خوبصورتی نے سب کو متاثر کیا، جس کے بعد ان کے ہیئر کیئر روٹین پر بات چیت ہوئی۔

ڈمپل کپاڈیا نے بتایا کہ وہ اپنے بالوں کی اچھی دیکھ بھال کے لیے تیل لگاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے بالوں کے نسخے کے بارے میں انکشاف کیا کہ وہ رات بھر تیل لگاتی ہیں اور صبح خاص ماسک سے مالش کرتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے ہیئر آئل میں بادام، صندل، جیرانیم اور روز میری کے ضروری تیل شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے خوراک میں پروٹین اور متوازن غذا کی بھی اہمیت بتائی۔

ڈمپل کپاڈیا نے پیاز کے رس کے استعمال کا دلچسپ واقعہ سنایا جس میں انہوں نے اپنے بالوں میں پیاز کا رس لگایا تھا۔ گاڑی میں موجود سب لوگ اس کی خوشبو سے پریشان ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈمپل کپاڈیا نے فلم ‘بوبی’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اپنی فلمی زندگی کے ساتھ بالوں کی خوبصورتی سے بھی ہمیشہ مداحوں کی توجہ حاصل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں