بھارتی گلوکار بادشاہ اور ایشا رکھی کاشادی کے 5 ماہ بعد علیحدگی کااعلان

بھارتی گلوکار بادشاہ اور اہلیہ ایشا رکھی کی شادی کے 5 ماہ بعد علیحدگی کا اعلان۔ مداحوں سے نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی گلوکار بادشاہ اور ایشا رکھی کی علیحدگی، شادی کے 5 ماہ بعد اعلان

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی گلوکار بادشاہ اور ان کی اہلیہ ایشا رکھی نے شادی کے صرف 5 ماہ بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ شیئر کیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری بیان میں بادشاہ نے کہا کہ یہ فیصلہ باہمی احترام کے ساتھ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایشا رکھی نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں یہی بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان مسائل کی قیاس آرائیاں بند ہونی چاہئیں۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ایشا نے جولائی میں سوشل میڈیا پر کچھ مبہم پوسٹس شیئر کیں، جس سے ان کے تعلقات میں مسائل کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

واضح رہے کہ بادشاہ اور ایشا کی شادی اس سال اپریل میں ہوئی تھی، اور یہ فیصلہ ان کے مداحوں کے لیے حیران کن ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں