سوشل میڈیاپرکبھی خاندانی اورنجی تصاویرپوسٹ نہیں کیں،پرائیویسی اہم ہے۔سویراندیم

اداکارہ سویرا ندیم نے اپنی نجی زندگی کی پرائیویسی کو اہمیت دیتے ہوئے سوشل میڈیا سے دور رکھا اور شوہر کی سپورٹ کا ذکر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سویرا ندیم نے شادی کی تفصیلات بیان کیں، شوہر کی سپورٹ کا ذکر

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) معروف اداکارہ سویرا ندیم نے پہلی بار اپنی شادی اور خاندانی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے ایک مارننگ شو میں بتایا کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتی ہیں۔

سویرا ندیم نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی شادی یا خاندان کے بارے میں سوشل میڈیا پر تفصیلات یا تصاویر شیئر نہیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی زندگی کی پرائیویسی برقرار رکھنا ان کے لئے اہم ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کی شادی روایتی ارینج میرج نہیں تھی بلکہ انہوں نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔ ان کے شوہر ٹیکنالوجی کے شعبے سے ہیں اور شوبز کا حصہ نہیں ہیں۔

سویرا ندیم کے مطابق ان کے شوہر ایک معاون شریک حیات ہیں اور بچوں کی پرورش میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں میاں بیوی بچوں کی تربیت اور روزمرہ کے معمولات میں یکساں سوچ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ سویرا ندیم نے اپنے شوہر کو شادی سے پہلے اپنی اداکاری دیکھنے پر مجبور کیا تھا، جس کے بعد ان کی ازدواجی زندگی کا آغاز ہوا۔ ان کے دو بچے ہیں اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں