اداکار سہیل سمیر کی معذرت، وائرل ویڈیو پر وضاحت اور شرمندگی کا اظہار

اداکار سہیل سمیر نے 10 سال پرانی وائرل ویڈیو پر شرمندگی ظاہر کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزت بننے میں سالوں لگ جاتے ہیں جبکہ ختم ہونے میں ایک لمحہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اداکار سہیل سمیر کی معذرت، وائرل ویڈیو پر وضاحت اور شرمندگی کا اظہار

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی اداکار سہیل سمیر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیو پر معافی مانگ لی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ایک خاتون اداکارہ کے ساتھ نظر آئے تھے، جس نے عوام کو مایوس کیا تھا۔

ویڈیو تقریباً 10 سال پرانی ہے، لیکن حالیہ وائرل ہونے پر اداکار نے خود وضاحت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلپ کی وجہ سے جن لوگوں کو دکھ یا مایوسی ہوئی، ان سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں۔

اداکار نے کہا کہ ویڈیو دوبارہ سامنے آنے پر انہیں احساس ہوا کہ ان کے گھر میں بھی ماں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے سوچا کہ اگر اُن کے خاندان کے کسی فرد کا ایسا مواد سامنے آتا تو کیا محسوس ہوتا۔

سہیل سمیر نے کہا کہ عزت بنانے میں سالوں لگ جاتے ہیں اور اسے ختم ہونے میں ایک لمحہ۔ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی کی درخواست کی۔

یاد رہے کہ یہ ویڈیو ایک فلم کا حصہ تھی جو اُس وقت فلمائی گئی تھی، مگر اب اس کے مناظر پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں