ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دعویٰ ہے کہ امریکہ نے یو اے ای کی سرزمین سے ایران پر راکٹ حملے کیے ہیں۔ یہ حملے ایران کے جزائر خارک اور ابوموسیٰ پر ہوئے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین سے ایران کے جزائر خارک اور ابوموسیٰ پر راکٹ حملے کیے ہیں۔
عراقچی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان حملوں میں HIMARS راکٹ استعمال ہوئے، جن سے گزشتہ رات ایرانی جزائر کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی فورسز نے حملوں کے لانچ پوائنٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔
ان کے مطابق یہ مقامات راس الخیمہ اور دبئی کے قریب ہیں۔ عراقچی نے مزید کہا کہ یہ حملے متحدہ عرب امارات کی سرزمین سے کیے گئے ہیں جو ناقابل قبول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں کے قریب سے راکٹ فائر کرنا انتہائی خطرناک عمل ہے۔ اس سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور حالیہ حملوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید خراب کر دیا ہے۔













