راولپنڈی میں نالہ لئی کی طغیانی، کئی گاڑیاں پانی کے ریلے میں بہہ گئیں

نالہ لئی میں طغیانی سے راولپنڈی میں شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔ حکام نے ہنگامی حالت نافذ کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راولپنڈی میں نالہ لئی کی طغیانی، کئی گاڑیاں پانی کے ریلے میں بہہ گئیں

راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) راولپنڈی میں بپھرا نالہ لئی شہریوں کی املاک تباہ کر گیا۔ کئی گاڑیاں پانی کے ریلے میں بہہ گئیں۔

نالہ لئی کے کنارے کھڑی گاڑیاں پانی کی سطح بلند ہونے پر بہتی نظر آئیں۔ گاڑی مالکان کوشش کے باوجود انہیں بچا نہ سکے۔

حکام نے علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔

نالہ لئی کی طغیانی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کا روزمرہ کا معمول متاثر ہوا ہے۔

یاد رہے کہ نالہ لئی میں اکثر بارش کے بعد طغیانی آتی ہے جس سے شہری متاثر ہوتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں