اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی سے بچانے کا حکم دیا ہے۔ جیل حکام کو دونوں کی ملاقات کرانے کی ہدایت کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی سے بچانے کی ہدایت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ دونوں کی ملاقات کرائی جائے اور عدالتی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

عدالت نے نصرت بھٹو کیس کے فیصلے کی روشنی میں درخواستیں قابل سماعت قرار دی ہیں۔ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو 15 دن میں عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

علیمہ خان اور مبشرہ خاور مانیکا نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے جیل رولز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سہولیات فراہم کرنے کا کہا ہے۔

عدالت نے تاکید کی کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کی ملاقاتیں جیل قوانین کے تحت ہوں۔ ان کے بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی اجازت بھی دی جائے۔

واضح رہے کہ عدالت نے جیل حکام کو ہدایت دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو روزانہ اخبارات اور کتابیں فراہم کی جائیں اور عدالتی ہدایات کی مکمل پابندی کی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں