آئی فون 17 پرو نے ایک لاکھ فٹ بلندی سے گرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا، فون مکمل طور پر محفوظ رہا۔
کیرونا: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایپل کے آئی فون 17 پرو نے ایک لاکھ فٹ سے زیادہ بلندی سے زمین پر گرنے کے باوجود محفوظ رہ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ تجربہ سویڈن میں رائنو شیلڈ کے تیار کردہ ایئر ایکس فون کیس کے ذریعے کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق، فون کو غبارے کے ذریعے 100,418 فٹ کی بلندی تک پہنچایا گیا اور وہاں سے گرایا گیا جو عام مسافر طیاروں کی پرواز سے تین گنا زیادہ ہے۔
یہ فون تقریباً 25 منٹ تک فضا میں سفر کرتا رہا جبکہ درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اس دوران نہ کوئی پیراشوٹ، نہ ہیٹنگ سسٹم اور نہ کوئی لینڈنگ کشن استعمال کیا گیا۔
فون بالآخر دشوار گزار علاقے میں ایک منجمد جھیل میں جاگرا اور پانچ گھنٹے بعد سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے اسے تلاش کر لیا۔
یاد رہے کہ فون ملنے کے بعد وہ مکمل طور پر درست حالت میں تھا اور اس کی اسکرین اور باڈی پر کوئی خراش نہیں آئی تھی۔















