میرا کا ریشم پر لیلیٰ کی غربت کا مذاق اڑانے کا الزام

میرا نے اپنی دوست لیلیٰ کی حمایت میں ریشم پر الزام لگایا کہ وہ لیلیٰ کی غربت کا مذاق اڑاتی رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میرا کا ریشم پر لیلیٰ کی غربت کا مذاق اڑانے کا الزام

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی اداکارہ میرا نے ریشم پر لیلیٰ کی غربت کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا ہے۔ میرا نے کہا کہ لیلیٰ نے اپنی زندگی میں شدید مالی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

ان دنوں لیلیٰ ایک پاکستانی ریئلٹی شو میں شرکت کر رہی ہیں اور ان کے انداز کو ناظرین پسند کر رہے ہیں۔ میرا نے انسٹاگرام پر مداحوں سے لیلیٰ کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

میرا نے دعویٰ کیا کہ لیلیٰ نے زندگی میں کئی مشکل حالات کا سامنا کیا اور ریشم ان کی غربت کا مذاق اڑاتی رہی ہیں۔ لیلیٰ نے اپنے خاندان کی کفالت بھی کی ہے۔

میرا نے مزید کہا کہ ریشم نے تقریباً 20 برس تک لیلیٰ کو مشکل وقت دیا کیونکہ ان کے پاس اپنا گھر یا گاڑی نہیں تھی۔

واضح رہے کہ میرا نے لیلیٰ کو اپنی بہن قرار دیتے ہوئے ان کی شادی اور خوشحال زندگی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں