معروف شاعر فخر عباس کی وفات، ادبی دنیا میں گہرے دکھ کا اظہار

ڈاکٹر فخر عباس کی وفات پر ادبی حلقے شدید صدمے میں ہیں۔ ان کی شاعری لاہور سے محبت کی عکاس تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
معروف شاعر فخر عباس کی وفات، ادبی دنیا میں گہرے دکھ کا اظہار

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) معروف پاکستانی شاعر اور استاد ڈاکٹر فخر عباس 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر ادبی حلقوں میں گہرے دکھ کا سبب بنی ہے۔

ڈاکٹر فخر عباس جگر کی بیماری کا شکار تھے اور کچھ عرصے سے علاج کروا رہے تھے۔ طبیعت زیادہ بگڑنے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے اور گزشتہ شب وفات پا گئے۔

ان کی نمازِ جنازہ کے بعد انہیں فاروق آباد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ان کی وفات پر ادبی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ان کی شاعری لاہور سے ان کی گہری محبت کی عکاس تھی۔ ان کی وفات سے ادبی دنیا میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فخر عباس ایک قابلِ احترام استاد تھے اور ادبی حلقوں میں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں