اسلام آباد میں مون سون کا آٹھواں اسپیل، موسم خوشگوار اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد میں مون سون کے آٹھویں اسپیل سے موسم خوشگوار، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشیں متوقع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں مون سون کا آٹھواں اسپیل، موسم خوشگوار اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسلام آباد میں مون سون کے آٹھویں اسپیل کی آمد سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ وفاقی دارالحکومت کے چند علاقوں میں اچانک تیز بارش کے بعد ریڈ زون، سیکٹر ایف سکس اور جی سکس میں دھواں دار بارش دیکھی گئی۔ شہر کے کئی سیکٹرز میں بارش نہیں ہوئی۔

مون سون کے آٹھویں اسپیل کے تحت 5 ستمبر تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ فیصل آباد، چکوال، جہلم اور منڈی بہاء الدین میں بھی بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

موسم کی تبدیلی کے باعث عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں رہنے والوں کو ممکنہ خطرات سے باخبر رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مون سون کے اسپیل کے دوران اکثر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے ہیں، جو علاقے کی عام زندگی کو متاثر کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں