ایرانی صدر نے خطے سے امن و استحکام کو ابھارنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پارلیمنٹ اسپیکر نے علاقائی معاہدوں کو مسلم ممالک کی خودمختاری کا آغاز قرار دیا۔
تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دنیا میں امن و استحکام خطے سے ہی ابھرے گا۔ انہوں نے تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم کے عزم اور طاقت پر زور دیا۔
صدر نے کہا کہ کوئی بھی قوم کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران جنگ شروع نہیں کرے گا مگر جارحیت کے خلاف کھڑا رہے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے نئے علاقائی معاہدوں کو ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ مسلم ممالک کو بیرونی طاقتوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ علاقائی حالات نے ثابت کر دیا کہ بیرونی طاقتیں مسلم ممالک کو دیرپا سکیورٹی نہیں دے سکتیں۔ علاقائی سلامتی مسلم ممالک کی مرضی اور تعاون پر مبنی ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ باقر قالیباف نے ہفتہ وحدت کے موقع پر کہا کہ مسلم اتحاد نے دشمن کو شکست دینے میں مدد دی ہے۔















