گل پلازہ سانحہ رپورٹ جاری، انتظامیہ کی غفلت اور حفاظتی نقائص کی نشاندہی

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں گل پلازہ انتظامیہ کی غفلت اور فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس سے 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گل پلازہ سانحہ رپورٹ جاری، انتظامیہ کی غفلت اور حفاظتی نقائص کی نشاندہی

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں عمارت کے انتظامیہ کی غفلت اور فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 2024 اور 2025 کی سول ڈیفنس رپورٹ میں عمارت میں فائر سیفٹی آلات کی کمی، آتش گیر مادے کی موجودگی اور خارجی راستوں کی خامیوں کا انکشاف کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے ان نقائص کو دور نہیں کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دینے میں تاخیر اور بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے اندھیرا چھا گیا، جس سے ریسکیو کے امکانات مزید کم ہو گئے۔

یہ رپورٹ بتاتی ہے کہ انتظامیہ کی غیر مؤثر پلاننگ، غیر فعال حفاظتی نظام اور ادارہ جاتی ذمہ داریوں کی بکھراؤ کی وجہ سے بڑا جانی نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ 17 جنوری کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور پلازہ مکمل طور پر جل گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں