ملک بھر کی جیلوں میں عدالتی تاخیر کی وجہ سے انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد میں اضافےکا انکشاف

ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، عدالتوں کی تاخیر سے انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں اضافہ، عدالتوں کی تاخیر کا انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عدالتوں سے بروقت فیصلے نہ ہونے کے باعث جیلوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

ملک بھر کی جیلوں کی گنجائش 64 ہزار ہے، لیکن قیدیوں کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافہ انڈر ٹرائل قیدیوں کی وجہ سے ہے جو کہ جیلوں میں بھرے ہوئے ہیں۔

پنجاب کی 45 جیلوں میں 70 ہزار قیدی موجود ہیں جہاں گنجائش صرف 38 ہزار کی ہے۔ ان میں سے صرف 16 ہزار قیدی سزا یافتہ ہیں جبکہ باقی انڈر ٹرائل ہیں۔

سندھ کی 23 جیلوں میں 25 ہزار قیدی موجود ہیں، جہاں گنجائش 14 ہزار کی ہے۔ ان میں سے 4 ہزار قیدی سزا یافتہ ہیں، جبکہ باقی انڈر ٹرائل ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی 39 جیلوں میں 11 ہزار 382 قیدی موجود ہیں جن میں سے صرف 2 ہزار سزا یافتہ ہیں۔ عدالتوں کی تاخیر سے جیلوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں