امریکی فوج کا ایران جنگ پر انتباہ، عسکری صلاحیتوں کے نقصان کا خدشہ

امریکی فوجی حکام نے ایران جنگ جاری رکھنے پر خبردار کیا، عسکری صلاحیتوں کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی فوج کا ایران جنگ پر انتباہ، عسکری صلاحیتوں کے نقصان کا خدشہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی فوجی حکام نے سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو ایران کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے پر خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس سے امریکی سرزمین سمیت دیگر علاقوں میں موجود خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔ اس تشویش کا اظہار آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے سربراہان نے کیا ہے۔

حالیہ خفیہ رپورٹ کے مطابق امریکی فور اسٹار کمانڈرز نے اس انتباہ کو سیکرٹری آف ڈیفنس آرڈرز بک میں شامل کیا ہے۔ یہ کتاب حال ہی میں جاری کی گئی ہے اور اس میں امریکی فوجی دستوں کی تعیناتی کے بارے میں ہدایات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2025 میں امریکا، چین اور روس سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے ممالک میں شامل تھے۔ امریکی افواج کی طویل تعیناتی کے سبب ان کی معمول کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی عسکری قیادت نے اس جنگ کو ختم کرنے کے حق میں ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ جنگ امریکی عوام میں مقبولیت کھو رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں