ایرانی سپریم لیڈر کا ڈالر پر انحصار کم کرنے کا حکم، معاشی استحکام پر زور

ایرانی سپریم لیڈر نے حکومت کو امریکی معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لئے ڈالر پر انحصار کم کرنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ ملکی معیشت مستحکم ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی سپریم لیڈر کا ڈالر پر انحصار کم کرنے کا حکم، معاشی استحکام پر زور

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت کو امریکی معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لئے ڈالر پر انحصار کم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے مزاحمتی معیشت کی پالیسیاں اپنانے کی تجویز پیش کی ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق، خامنہ ای نے حکام کو امریکی مسلط کردہ معاشی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے ملکی معیشت کا ڈالر سے انحصار کم کرنے کی تاکید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی اور عوامی حوصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے حکام کو حوصلہ شکن بیانات سے پرہیز کرنے کی ہدایت دی ہے، جو قومی جذبے کو کمزور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی اتحاد کو نقصان پہنچانے والی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی وسائل اور عوامی صلاحیتوں کا بہتر استعمال کرکے ایران معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ خامنہ ای نے حکام کو عوام کا حوصلہ بلند رکھنے کی تاکید کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کو امریکی پابندیوں اور آبنائے ہرمز میں تجارتی سرگرمیوں کی کمی کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ خامنہ ای کا یہ بیان امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعات کے پس منظر میں آیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں