سعودی عرب میں واٹس ایپ اور اسنیپ چیٹ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ بن گئی

سعودی عرب میں واٹس ایپ سب سے مقبول ایپ قرار، خواتین میں اسنیپ چیٹ بھی مقبولیت کی بلندیوں پر۔ سعودی انٹرنیٹ 2025 رپورٹ میں انکشافات۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب میں واٹس ایپ اور اسنیپ چیٹ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ بن گئی

ریاض: (رائیٹ ناؤ نیوز) سعودی عرب میں ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی اسمارٹ فون ایپلی کیشن ہے۔ رپورٹ کے مطابق 94.4 فیصد مرد اور 90.4 فیصد خواتین واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اسنیپ چیٹ دوسری مقبول ایپ ہے جسے 88.2 فیصد خواتین اور 80.2 فیصد مرد استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایپ خواتین میں واٹس ایپ کے بعد سب سے زیادہ مقبول ہے۔

اس رپورٹ کو سعودی کمیونیکیشنز اینڈ اسپیس ٹیکنالوجی کمیشن نے جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک اور یوٹیوب بھی بڑے پیمانے پر استعمال کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 61.3 فیصد سعودی انٹرنیٹ صارفین روزانہ 7 گھنٹے یا اس سے زائد آن لائن وقت گزارتے ہیں، جبکہ کمپیوٹرز اور ٹیبلیٹس کا استعمال کم ہے۔

واضح رہے کہ سعودی انٹرنیٹ 2025 رپورٹ میں انٹرنیٹ کے استعمال میں واٹس ایپ، اسنیپ چیٹ، اور یوٹیوب جیسی ایپس کی مقبولیت کا ذکر کیا گیا ہے، جس سے صارفین کی ترجیحات ظاہر ہوتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں