مشہور وائس ایکٹر پیٹر کولن 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پیٹر کولن، جو مشہور کردار آپٹیمس پرائم کو آواز دیتے تھے، 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی موت لاس اینجلس میں ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشہور وائس ایکٹر پیٹر کولن 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاس اینجلس: (رائیٹ ناؤنیوز) مشہور ہالی ووڈ فرنچائز ’ٹرانسفارمرز‘ کے وائس ایکٹر پیٹر کولن 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پیٹر کولن کے ایجنٹ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ اداکار بدھ کے روز لاس اینجلس میں وفات پا گئے۔

پیٹر کولن کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ وہ اپنے پیاروں کی موجودگی میں پُرسکون انداز سے دنیا سے رخصت ہوئے۔

یہ خبر عالمی میڈیا میں سرخیوں کی زینت بنی ہے، کیونکہ پیٹر کولن کی آواز نے ’ٹرانسفارمرز‘ کو مقبول بنایا۔

واضح رہے کہ پیٹر کولن کینیڈین وائس اوور آرٹسٹ تھے اور آپٹیمس پرائم کی آواز کے باعث دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں