کراچی میں بایو گیس بسوں کی خریداری کا عمل شروع، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا فروغ
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے لیے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایشین ڈولپمنٹ بینک کے وفد سے ملاقات میں ٹرانسپورٹ منصوبوں کی مالی معاونت پر بات چیت ہوئی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بایو گیس بسیں جدید اور ماحول دوست ہوں گی اور حکومت سندھ کی ترجیح ہے کہ ان کی سروس بین الاقوامی معیار کی ہو۔ بایو گیس پلانٹ کا منصوبہ بھی جلد شروع ہوگا جو ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان بسوں میں ہر بس آئی ٹی ایس پر مشتمل ہوگی، جو ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں مدد دے گی، جبکہ ای وی گاڑیوں کی شمولیت بھی ماحول کی بہتری میں حصہ ڈالے گی۔















