ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اہم شرائط طے کرنے کا عمل شروع کردیا

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے شرائط طے کرلیں، جنگ بندی کے بغیر ممکن نہیں۔ ایران اور عمان عارضی راہداری پر متفق۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اہم شرائط طے کرنے کا عمل شروع کردیا

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اہم شرائط طے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے بتایا کہ ثالث ممالک نے تہران کو اپنے مطالبات واضح کرنے کو کہا ہے۔

محسن رضائی نے انٹرویو میں کہا کہ ایران اپنی شرائط کی فہرست تیار کر رہا ہے۔ ان شرائط میں اہم شرط خطے میں جاری جنگ اور فوجی کشیدگی کا خاتمہ ہے۔

ان کے مطابق بغیر جنگ بندی کے آبنائے ہرمز نہیں کھولا جائے گا۔ ناکہ بندی جاری رہی تو ایران امریکی اقتصادی مفادات کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

آبنائے ہرمز کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ایران اور عمان ایک عارضی بحری راہداری پر متفق ہوگئے ہیں۔ یہ راہداری عمان اور ایران کی سمندری حدود سے گزرے گی۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے اہم ہے، جہاں سے بڑی مقدار میں تیل کی نقل و حمل ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں