اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا بحرین کو آگے لا کر اپنی اتحادی کوششوں کو کامیاب بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کی ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی پالیسی اب محض مذاق بن چکی ہے۔
بقائی نے ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا بحرین کو آگے لا کر اپنی اتحادی مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے بحرین کے ساتھ پہلے سے کوئی بامعنی معاشی تعلقات نہیں ہیں اور امریکا معطل شدہ امور کو نئی پابندیوں کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
بقائی نے کہا کہ واشنگٹن کی پالیسی کا کوئی جواز نہیں، کیونکہ امریکا ایسی پابندیاں عائد کر رہا ہے جو پہلے ہی لاگو ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خزانہ نے بحرینی ہم منصب سے ایران پر مالی دباؤ برقرار رکھنے کی بات چیت کی تصدیق کی تھی۔















