امریکی صدر ٹرمپ نے جھیل اونٹاریو کا نام جھیل امریکا رکھنے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکا اور کینیڈا کے تنازعات کے تناظر میں آیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کر کے جھیل امریکا رکھنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی محکمہ داخلہ اور وزیر داخلہ کو نام کی تبدیلی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔
جھیل اونٹاریو شمالی امریکا کی پانچ عظیم جھیلوں میں شامل ہے، اور کینیڈا و امریکی ریاست نیویارک کے درمیان اہم جغرافیائی اور اقتصادی حیثیت رکھتی ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا اور کینیڈا کے تجارتی تعلقات میں کشیدگی جاری ہے، حالیہ مذاکرات ناکام رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات گزشتہ ہفتے تعطل کا شکار ہوئے تھے، اور اس ناکامی کا ذمہ دار دونوں نے ایک دوسرے کو ٹھہرایا تھا۔















