دبئی میں مشترکہ رہائش کا قانون نافذ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا اعلان

دبئی حکومت نے مشترکہ رہائش کے نئے قانون کا نفاذ کرتے ہوئے خلاف ورزی پر 10 لاکھ درہم تک جرمانہ مقرر کیا ہے، تاکہ غیر قانونی رہائش کو روکا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دبئی میں مشترکہ رہائش کا قانون نافذ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا اعلان

دبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) دبئی حکومت نے غیر قانونی مشترکہ رہائش کو روکنے کے لیے نیا قانون نافذ کر دیا ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد ہوگا۔

نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے یہ قانون جاری کیا گیا ہے۔ یہ قانون دبئی کے تمام رہائشی علاقوں پر لاگو ہوگا، تاہم مزدوروں کی لیبر کالونیوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔

قانون کے تحت پراپرٹی مالکان اور لائسنس یافتہ ادارے ہی منظور شدہ یونٹس کو آگے کرائے پر دے سکتے ہیں۔ کرائے داروں کو پراپرٹی کا کوئی حصہ آگے کرائے پر دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قانون کی خلاف ورزی پر حکومت سخت قانونی کارروائی کرے گی اور جرمانہ 500 درہم سے 5 لاکھ درہم تک ہوگا۔ دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے موجودہ پراپرٹی مالکان کو نئے قواعد پر عمل کے لیے ایک سال کی مہلت دی ہے، جسے مزید بڑھانے کا اختیار ڈائریکٹر جنرل بلدیہ دبئی کے پاس ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں