امریکا میں H-1B ویزا فیس 1 لاکھ 3 ہزار ڈالر تک بڑھانے کی تجویز، غیر ملکی کارکنوں پر اضافی مالی بوجھ

H-1B ویزا فیس میں اضافے کی تجویز سے غیر ملکی کارکنوں اور امریکی کمپنیوں پر مالی بوجھ بڑھ سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں H-1B ویزا فیس میں غیر معمولی اضافہ، غیر ملکی کارکنوں پر بڑا مالی بوجھ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انت ظامیہ نےH-1B ویزا کی فیس میں اضافے کی تجویز دی ہے۔ اس تجویز کے تحت فیس 1 لاکھ 3 ہزار 265 ڈالر ہوسکتی ہے، جس سے غیر ملکی کارکنوں پر مالی بوجھ بڑھ جائے گا۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے پیر کو اس حوالے سے ضابطہ جاری کیا۔ عوام کو 30 دن تک رائے دینے کا موقع ملے گا اور ضابطہ سال کے اختتام تک نافذ ہونے کی توقع ہے۔

یہ فیس ماضی میں ادا کی جانے والی فیس سے کہیں زیادہ ہے، جو 2 ہزار سے 5 ہزار ڈالر تک ہوتی تھی۔ اس سے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنا مہنگا ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ H-1B ویزا پروگرام کے تحت ہر سال 65 ہزار ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ سال بھی فیس میں اضافہ کیا تھا، جسے عدالت نے غیر قانونی قرار دیا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے H-1B ویزا کے لیے مزید سخت شرائط متعارف کرائی ہیں۔ اس کے باعث امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور تعلیمی اداروں پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں