امریکا کی ایران سے منسلک کمپنیوں پر پابندیاں، 60 ادارے اور افراد متاثر

امریکا نے ایران سے منسلک 60 اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کا اثر جوہری، سائبر اور تیل کے نیٹ ورکس پر ہوگا جبکہ ترسیلاتِ زر کے لائسنس معطل کر دیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کی ایران سے منسلک کمپنیوں پر پابندیاں، 60 ادارے اور افراد متاثر

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی وزیر خزانہ نے ایران سے منسلک کمپنیوں اور شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کی زد میں 60 ادارے، افراد اور جہاز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اداروں کا تعلق جوہری، میزائل، سائبر اور تیل کے نیٹ ورکس سے ہے۔ ایران کو بعض ترسیلاتِ زر کی اجازت دینے والے لائسنس بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔

امارات، ہانگ کانگ، چین، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ اور یورپ میں بعض بروکر کمپنیاں بھی پابندیوں کی زد میں آئیں۔ روسی خفیہ بحری بیڑے کے جہازوں پر بھی پابندیاں ہیں۔

ڈیجیٹل اثاثے، ٹیکنالوجی، سونا، ہوا بازی اور بحری شعبے کو ثانوی پابندیوں کا ہدف بنایا جائے گا۔ ٹرمپ عالمی رہنماؤں سے ایران کے ساتھ معاشی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ہر ملک کو امریکی نشاندہی کردہ سرگرمیاں بند کرنے کے لئے واضح ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ عدم تعاون کی صورت میں یک طرفہ کارروائی کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں