امریکا کا پاسداران انقلاب کی معلومات پر انعامی اعلان، ایران پر نئی پابندیاں عائد

امریکا نے پاسداران انقلاب کے رہنماؤں کی معلومات پر انعام کا اعلان کیا، جبکہ ایران پر نئی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کا پاسداران انقلاب کی معلومات پر انعامی اعلان، ایران پر نئی پابندیاں عائد

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا نے پاسداران انقلاب کے رہنماؤں کی معلومات دینے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، ایک کروڑ ڈالر تک کا انعام دیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی فہرست میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈراحمد وحیدی اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کے سربراہ علی عبداللہی شامل ہیں۔ دیگر میں ایرانی ایرواسپیس فورس ڈرون یونٹ کے کمانڈر سعید آقاجانی بھی نمایاں ہیں۔

امریکا نے ایران سے منسلک 60 کمپنیوں اور شخصیات پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ان کمپنیوں کے جوہری، میزائل اور سائبر نیٹ ورکس سے تعلق کی نشاندہی کی ہے۔

اس کے علاوہ، ایران کو دیئے گئے ترسیلات زر کے عمومی لائسنس بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور یورپ میں موجود بروکر کمپنیاں ان پابندیوں کی زد میں آئی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے ایران کی حمایت کرنے والے ممالک کو بھی پابندیوں کے لئے تیار رہنے کا انتباہ دیا ہے۔ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ہر ملک کو ایک ڈیڈ لائن دی گئی ہے، بصورت دیگر امریکا یکطرفہ کارروائی کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں