ایران کے حملے سے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈے غیر محفوظ، واشنگٹن کو نئی حکمت عملی پر غور

ایران کے میزائل حملوں نے امریکی فوجی اڈوں کی کمزوری کو نمایاں کیا، واشنگٹن نئی حکمت عملی پر غور کر رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے حملے سے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈے غیر محفوظ، واشنگٹن کو نئی حکمت عملی پر غور

مشرق وسطیٰ: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو غیر محفوظ کر دیا ہے۔ امریکی اڈوں پر حملے نے فوجی موجودگی کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

حالیہ جنگ کے دوران ایران نے امریکی اڈوں کو مختصر فاصلے کے میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ امریکی فوجی اڈوں کی کمزوری برطانوی اخبار کی رپورٹ میں نمایاں ہوئی ہے۔

امریکا نے ایرانی حملوں کے دباؤ میں اپنی کچھ افواج کو اسرائیل، اردن اور یورپ میں منتقل کیا ہے۔ پینٹاگون نے ان اڈوں کی تعمیر نو کے اخراجات کو جنگ کی لاگت میں شامل نہیں کیا۔

اس حملے نے خطے میں امریکی فوجی موجودگی کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے۔ واشنگٹن کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا خطے میں فوجی تنصیبات دوبارہ تعمیر کی جائیں یا نئی حکمت عملی اپنائی جائے۔

واضح رہے کہ امریکا اور خلیجی ممالک کے درمیان سکیورٹی انتظامات تیل کے بدلے میں قائم رہے ہیں۔ ایران کے ساتھ جنگ نے خلیجی اتحادیوں کے سامنے امریکا کی دفاعی عزم پر سوال کھڑا کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں