ٹماٹر کھانے سے جگر پر چربی چڑھنے کے خطرے میں کمی کا انکشاف

جرنل نیوٹریشنز میں شائع تحقیق کے مطابق، ٹماٹر کا استعمال جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے میں نمایاں کمی لاتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹماٹر کھانے سے جگر پر چربی چڑھنے کے خطرے میں کمی کا انکشاف

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) دنیا بھر میں 30 فیصد افراد جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے سے متاثر ہیں، جس کا مؤثر علاج موجود نہیں۔

ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ٹماٹر کھانے کی عادت جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔ نئی تحقیق جرنل نیوٹریشنز میں شائع ہوئی۔

تحقیق میں 79 افراد کو شامل کیا گیا، جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کر کے ان کے جگر کی صحت کو مانیٹر کیا گیا۔

ٹماٹر کھانے والے گروپ میں جگر کی چربی کی سطح میں زیادہ نمایاں کمی دیکھی گئی۔ ماہرین نے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ جگر پر چربی چڑھنے کا مرض عالمی سطح پر کروڑوں افراد کو متاثر کرتا ہے اور اس کا علاج نہ ہونے کی صورت میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں