بچا ہوا تیل ضائع نہ کریں، 5 مفید طریقے دوبارہ استعمال کے

گھروں میں تلنے کے بعد بچا ہوا تیل ضائع کرنے کی بجائے مختلف کاموں میں دوبارہ استعمال کریں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بچا ہوا تیل ضائع نہ کریں، 5 مفید طریقے دوبارہ استعمال کے

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) گھروں میں تلنے کے بعد بچ جانے والے تیل کو ضائع کرنے کی بجائے مختلف کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ تیل زنگ آلود نٹ بولٹ کھولنے، اسٹیکرز اتارنے اور چمڑے کی اشیاء چمکانے میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

تیل کے چند قطرے اسٹیکرز پر لگائیں، کچھ دیر بعد گوند نرم ہو جائے گا۔ زنگ آلود نٹ بولٹ پر لگائیں تو رگڑ کم ہو کر نٹ بولٹ آسانی سے کھل جائیں گے۔

لکڑی کے فرنیچر کی چمک بڑھانے کے لیے تیل کو نرم کپڑے کے ساتھ استعمال کریں۔ چمڑے کی اشیاء پر ہلکی تہہ لگا کر چمک حاصل کریں۔

دروازے اور کھڑکیاں کھولنے پر چرچراہٹ کی آواز کو ختم کرنے کے لیے قبضوں پر تیل لگائیں۔ یہ جوڑ میں رگڑ کم کر کے آواز میں کمی لاتا ہے۔

یاد رہے کہ تیل کو دوبارہ استعمال کرنے سے پہلے چھان کر صاف کریں، بدبو یا رنگت میں تبدیلی کی صورت میں استعمال نہ کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں