روبوٹ سرجن نے پہلا کامیاب آپریشن کر دکھایا، سرجری کی دنیا میں انقلاب

روبوٹ سرجن نے پہلا کامیاب آپریشن کر کے طب کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا، ماہرین اب انسانوں پر بھی ان کی مدد سے آپریشن کے خواہشمند ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روبوٹ سرجن نے پہلا کامیاب آپریشن کر دکھایا، سرجری کی دنیا میں انقلاب

سان ڈیاگو: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں دو روبوٹس نے پہلی بار ایک جانور کی خراب تلّی نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران ڈاکٹرز دور بیٹھے ریموٹ سے ان روبوٹس کو کنٹرول کر رہے تھے، لیکن تمام کام روبوٹس نے خود انجام دیا۔ ماہرین اب انسانوں پر بھی ان روبوٹ سرجن کی مدد سے آپریشن کرنے کے خواہشمند ہیں۔

محققین نے پیشن گوئی کی ہے کہ آنے والے برسوں میں اے آئی کے ذریعے روبوٹ سرجن مکمل آزادی سے آپریشن کر سکیں گے، جس سے انسانی سرجنوں میں ملازمتوں کا خوف پیدا ہو سکتا ہے۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے ‘نیچر’ میں شائع ہوئی ہے، جو روبوٹ سرجن کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ روبوٹ سرجن کی یہ کامیابی جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو طب کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں