واٹس ایپ میں اے آئی فوٹو ایڈیٹنگ فیچر کا اضافہ، صارفین کو نئی سہولت فراہم

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں اے آئی فوٹو ایڈیٹنگ فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے تصاویر کو 9:16 فارمیٹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ میں اے آئی فوٹو ایڈیٹنگ فیچر کا اضافہ، صارفین کو نئی سہولت فراہم

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اے آئی پر مبنی فوٹو ایڈیٹنگ فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ اس نئے فیچر سے صارفین اپنی تصاویر کو 9:16 فارمیٹ میں تبدیل کر سکیں گے۔

WABetaInfo کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔ اسے امیج ڈرائنگ ایڈیٹر میں استعمال کیا جا سکے گا۔ صارفین تصویر کو اوپن کر کے فلٹر سیکشن تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

میٹا اے آئی ٹول تصویر کا تجزیہ کر کے مواد کو مطلوبہ فارمیٹ میں تبدیل کر دے گا۔ اگر صارفین نتیجے سے مطمئن نہ ہوں تو وہ فیچر کو دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر ابتدائی طور پر اسٹیٹس کے لیے دستیاب ہو گا اور بعد میں چیٹس میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ اس کا مقصد صارفین کو مزید بہتر اور موثر تصاویر فراہم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں ہے اور عام صارفین کے لیے کب دستیاب ہو گا، اس بارے میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں