صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندہ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کو عالمی قوانین کے منافی قرار دیا اور عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کی۔
دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحہ میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی عالمی قوانین کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں سماجی ہم آہنگی، مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کا احترام ہو، ہمارا ویژن جامع اور پائیدار ترقی ہے۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی 90 لاکھ سے زائد خاندانوں کو مالی امداد، صحت اور تعلیم کی سہولت فراہم کر رہا ہے، ہمیں فخر ہے کہ بی آئی ایس پی دنیا بھر میں مثالی سماجی تحفظ کا ماڈل ہے۔
صدر مملکت نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، جبکہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔











