فیفا بحران: تین کنفیڈریشنز کا انفینٹینو پر عدم اعتماد، تحقیقات کا مطالبہ

یوئیفا، اے ایف سی اور کونکاکاف نے گیانی انفینٹینو کے طرزِ عمل پر اعتراضات اٹھائے ہیں اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیفا بحران: تین کنفیڈریشنز کا انفینٹینو پر عدم اعتماد، تحقیقات کا مطالبہ

زیورخ: (رائیٹ ناؤنیوز) فیفا میں صدر گیانی انفینٹینو کے خلاف اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ یوئیفا، ایشین فٹبال کنفیڈریشن اور کونکاکاف نے انفینٹینو کے طرزِ عمل پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کنفیڈریشنز نے ورلڈ کپ کے تجارتی حقوق میں 20 فیصد حصہ نجی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کی اسکیم پر تنقید کی ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے نے باہمی اعتماد کو نقصان پہنچایا ہے۔

ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملے کی مکمل آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ ذرائع کے مطابق کنفیڈریشنز فیفا کے آئندہ ٹورنامنٹس کے بائیکاٹ پر بھی غور کر رہے ہیں۔

یہ بحران فٹبال کی عالمی تنظیم کے اندرونی معاملات کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔ افریقی کنفیڈریشن سمیت کئی ممالک انفینٹینو کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کے خلاف پہلے بھی مختلف معاملات پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں