دوحہ میں صدر مملکت کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، دہشتگردی کیخلاف یکجہتی کا اظہار، جموں و کشمیر کے حل پر زور، پاکستان کے امن کردار کی تعریف۔
دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے دوحہ میں ملاقات کی۔ انہوں نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں گوتریس کی قیادت اور پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ صدر نے جموں و کشمیر کے مسئلے کے منصفانہ حل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔
بلاول بھٹو نے بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کی جانب سے معاہدہ منسوخ کرنے سے پاکستان میں آفات پیدا ہوئیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
صدر مملکت سے قطری وزیراعظم کی بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ قطری وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج کی بہادری کی تعریف کی۔











