امریکا کی جانب سے ایران پر عائد معاشی پابندیاں دراصل اقتصادی دہشت گردی ہیں، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی ایران مخالف پابندیوں کو عالمی معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ان اقدامات کو اقتصادی دہشت گردی کہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کی جانب سے ایران پر عائد معاشی پابندیاں دراصل اقتصادی دہشت گردی ہیں، عباس عراقچی

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد معاشی پابندیاں دراصل اقتصادی دہشت گردی ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

عراقچی نے کہا کہ یہ پابندیاں نہ صرف ایران بلکہ عالمی معیشت اور ممالک کی خودمختاری کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی قومی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر ہے، اور واشنگٹن اپنی داخلی مشکلات سے توجہ ہٹانے کے لیے ایران کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی یہ پالیسی ماضی میں بھی ناکام رہی ہے اور اس کے سخت بنانے سے مزید ناکامیاں جنم لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حکمت عملی کا تسلسل ایران کے خلاف معاشی اعلانِ جنگ ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف غیر معمولی معاشی جنگ کا اعلان کر رکھا ہے اور ممالک کو تہران کے ساتھ تعاون سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ اقدام ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے تنہا کرنے کی کوشش ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں