پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں نئے مالی سال کے آغاز میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں فری لانسرز نے 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز زرمبادلہ حاصل کیا۔
پچھلے سال جولائی میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھی، جس کی بنا پر یہ اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ جون 2026 میں برآمدی آمدن 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھی۔
مالی سال 2025-26 میں پاکستانی فری لانسرز نے ایک ارب 76 کروڑ ڈالرز زرمبادلہ کمایا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں برآمدی آمدن میں 78 فیصد اضافہ ہوا۔
فری لانسرز کی برآمدی آمدن مالی سال 2024-25 میں 98 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھی، جبکہ مالی سال 2023-24 میں 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہی۔
یاد رہے کہ مالی سال 2022-23 میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھی۔ مئی 2026 میں فری لانسرز کی آمدن 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہی۔















