ایران نے امریکا کے سامنے آبنائے ہُرمُز کھولنے کیلئے مطالبات رکھ دیے ہیں۔ باقر قالیباف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران نے آبنائے ہُرمُز کھولنے کے لیے امریکا کو مطالبات کی فہرست پیش کر دی ہے۔ ایرانی اسپیکر اور مرکزی مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے یہ فہرست امریکا کے حوالے کی۔
باقر قالیباف نے امریکا سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے نکات پر مکمل عمل درآمد کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ یہ یادداشت کل اپنی میعاد پوری کر چکی تھی۔
یادداشت کے تحت امریکا اور ایران نے لبنان سمیت ہر محاذ پر فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کیا تھا۔ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے دست برداری کا اعلان کیا تھا۔
امریکا نے ایرانی بحری ناکا بندی ختم کرنے اور ایران نے آبنائے ہُرمُز کھلی رکھنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ امریکا نے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے اور ایران کی تعمیر نو کا وعدہ بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے منجمد فنڈز کی بحالی پر بھی آمادگی ظاہر کی تھی۔ ترکی کے صدر اور امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیلی فون پر دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔















