جانی ڈیپ کے مداحوں کے لیے خوشخبری، ‘پائریٹس آف دی کیریبین 6’ میں ان کی واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جیری برک ہائمر نے مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔
لاس اینجلس: (رائیٹ ناؤنیوز) ہالی ووڈ کی مقبول فرنچائز ‘پائریٹس آف دی کیریبین’ کی چھٹی فلم میں جانی ڈیپ کی واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ جانی ڈیپ کے مداح کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار میں ان کی واپسی پر پرجوش ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ کو دوبارہ کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار میں لانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ معروف پروڈیوسر جیری برک ہائمر نے اس کی تصدیق کی ہے کہ جانی ڈیپ کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اسکرین پلے پر کام ہو رہا ہے۔
ڈزنی کی ڈی23 تقریب کے دوران جیری برک ہائمر نے جانی ڈیپ سے مذاکرات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات امید افزا ہیں اور جلد عملی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جانی ڈیپ نے 2003 میں ‘پائریٹس آف دی کیریبین: دی کرس آف دی بلیک پرل’ میں کیپٹن جیک اسپیرو کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کردار کی مقبولیت نے انہیں عالمی شہرت دی اور آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگی ملی۔
یاد رہے کہ ‘پائریٹس آف دی کیریبین 6’ کا منصوبہ کئی برسوں سے زیر غور ہے۔ مختلف کہانیوں اور منصوبوں پر کام ہوا ہے، جس میں ایک ممکنہ ری بوٹ شامل تھا، تاہم جانی ڈیپ کی ممکنہ واپسی نے دوبارہ دلچسپی پیدا کر دی ہے۔














