ایران جنگ کے باعث امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی ہوئی ہے اور عوامی ناپسندیدگی بڑھ رہی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران جنگ کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی آئی ہے۔
رائٹرز اور اِپسوس کے حالیہ سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت 35 فیصد سے کم ہو کر 33 فیصد ہوگئی ہے۔ 64 فیصد امریکی ان کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔
80 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ایران میں امریکی مداخلت طویل ہوگی جبکہ صرف 33 فیصد صدر کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات میں ایران جنگ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ایران جنگ کے باعث امریکی اقتصادیات اور عوامی رائے پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔















