ازبکستان میلن فیسٹیول کا عالمی ریکارڈ، گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل

ازبکستان کے خیوہ شہر میں میلن فیسٹیول نے عالمی ریکارڈ قائم کیا، جس میں 260 شرکاء نے 10 سے زائد اقسام کے خربوزے چکھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ازبکستان میلن فیسٹیول کا عالمی ریکارڈ، گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل

خیوہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) ازبکستان کے تاریخی شہر خیوہ میں روایتی میلن فیسٹیول نے عالمی ریکارڈ قائم کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہو گیا۔ اس فیسٹیول میں تین دن تک 260 شرکاء نے بیک وقت 10 سے زائد اقسام کے خربوزے چکھے۔

اس عالمی ریکارڈ ایونٹ میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ مقامی اور 36 ہزار سے زائد بین الاقوامی سیاح شامل ہوئے۔ فیسٹیول کے دوران فنکارانہ پرفارمنسز اور ماسٹر کلاسز کے ذریعے مہمانوں کو تفریح فراہم کی گئی۔

فیسٹیول میں تربوز اور خربوزوں کے فنکارانہ ڈیزائنز پیش کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ عالمی اعزاز ازبکستان کی سیاحت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ ایونٹ بین الاقوامی غذائی تعاون کو بڑھانے اور برآمدی مواقع کو وسیع کرنے کے لیے اہم ہے۔ اس سے ازبکستان کی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

یاد رہے کہ ازبکستان کا میلن فیسٹیول روایتی طور پر ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس میں مختلف ممالک سے لوگ شرکت کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں