مصطفیٰ کمال نے کہا کہ رانا ثنااللہ کو پتہ بھی نہیں چلے گا اور صوبوں کی ترمیم آجائے گی۔ جیو نیوز کے پروگرام میں مصطفیٰ کمال نے رانا ثنااللہ کے بیان پر سوال اٹھایا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو خبر بھی نہیں ہوگی اور صوبوں کے قیام کی ترمیم آجائے گی۔
مصطفیٰ کمال نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ بتائیں کہ کیا چھبیسویں اور ستائیسویں ترمیم کابینہ میں گفتگو کے بعد سامنے آئی تھی؟
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو وہاں ناراضی کا اظہار کرنا چاہیے جہاں سے یہ بات شروع ہوئی، جو کروانے والے ہیں وہ یہ کام بھی کروا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مقتدرہ نے صوبوں کے معاملے پر حکومت سے کوئی گفتگو نہیں کی، نہ ہی یہ معاملہ کابینہ یا پارلیمنٹ میں زیر بحث آیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے حامی وفاقی وزرا کوئی تحریری فارمولا پیش کریں، صرف بات چیت سے صوبے نہیں بن سکتے۔














