بیلجیئم میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے دوران اربوں کا سونا دریافت، مزدور حیران

بیلجیئم میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے دوران اربوں روپے کا سونا دریافت ہوا، جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بیلجیئم میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے دوران اربوں کا سونا دریافت، مزدور حیران

بیلجیئم: (رائیٹ ناؤ نیوز) بیلجیئم کے علاقے Sint-Gillis-Dendermonde میں مزدوروں نے سیوریج لائن کی تبدیلی کے دوران اربوں روپے مالیت کا سونا دریافت کیا ہے۔ مزدوروں نے عمارت کی تعمیر نو کے دوران پائپ لگانے کے لیے بنیاد ہٹائی تو چمکتا ہوا سونا ملا۔

مزدوروں کے منیجر ماریو نے بتایا کہ سونا ملنے پر انہوں نے مزید کھدائی کی جس سے مزید سکے اور سونے کی ڈلیاں برآمد ہوئیں۔ سونے کی مالیت کا تخمینہ ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالرز یعنی ڈھائی ارب پاکستانی روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔

بیلجیئم کے قوانین کے مطابق مالک کی جانب سے خزانے کو 5 سال میں کلیم کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی دعویٰ نہ کرے تو یہ خزانہ دریافت کرنے والے اور عمارت کے مالک میں تقسیم ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ عمارت ماضی میں ایک امیر خاندان کی ملکیت تھی، جس کی وجہ سے یہ واضح نہیں کہ یہ سونا کس کا ہے۔ اس وقت یہ خزانہ ایک فلاحی ادارے کے پاس محفوظ ہے۔

یاد رہے کہ بیلجیئم میں اس طرح کے خزانے کی دریافت کم ہی ہوتی ہے، اور اس واقعے نے مقامی لوگوں اور حکام کو حیران کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں