ایران کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، امریکی بیانات کو نظرانداز کرنے کی تاکید

ایران کا دعویٰ ہے کہ آبنائے ہرمز پر اس کا مکمل کنٹرول ہے اور امریکی بیانات زمینی حقائق کے برخلاف ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، امریکی بیانات کو نظرانداز کرنے کی تاکید

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمائی نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام نقل و حرکت پر ایرانی بحریہ کی کڑی نظر ہے۔

ریئر ایڈمرل علی عظمائی نے تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت ایرانی بحریہ کی نظر سے اوجھل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اعلانات کی بجائے زمینی حقائق پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔

ایرانی کمانڈر نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی اور اس میں توسیع کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایران کا موقف ہے کہ بغیر اجازت کوئی جہاز آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکتا۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مجوزہ زمینی کارروائی کو ابتدا ہی میں ناکام بنا دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو مکمل شکست تک نہیں بخشا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین پر حملے کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایرانی فوجی یونٹس نے مقامی فورسز کی مدد سے زمینی حملے کو ناکام بنایا۔

دیگر متعلقہ خبریں