کراچی کی عدالت نے انمول عرف پنکی کو بدنام زمانہ منشیات کے تین مقدمات میں بری کر دیا۔ شریک ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے تھے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے بدنام زمانہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کو تین مقدمات میں بری کر دیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن شوہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔
جمعرات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں انمول کے خلاف گزری تھانے میں درج منشیات کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔ انمول کی وکیل انعم کوثر نے عدالت کو بتایا کہ شریک ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
وکیل صفائی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شریک ملزمان کی بریت کے بعد انمول کے خلاف سزا کا کوئی امکان نہیں رہا۔ عدالت نے انمول کی مزید دو مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ اگر انمول کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں تو اسے رہا کر دیا جائے۔ انمول پنکی کو 12 مئی 2026 کو کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ انمول پنکی کے خلاف 2020، 2021 اور 2022 میں گزری تھانے میں مقدمات قائم کیے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق اس کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 16 سے زائد مقدمات درج ہیں۔















