آج کراچی میں حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان اہم مذاکرات ہوں گے، جبکہ ملک گیر ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان آج مذاکرات ہوں گے۔ گزشتہ دو دور ناکام ہونے کے باعث ملک بھر میں ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ آج وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شیپنگ اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سے مذاکرات ہوں گے۔ چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا ہڑتال مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔ ہم حکومت کی کسی یقین دہانی میں نہیں آئیں گے۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس چوہدری نے مذاکرات کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات قانونی اور ملکی معیشت کے مفاد میں ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے، ہڑتال جاری رہے گی۔ حکومت کے ساتھ سنجیدہ اور نتیجہ خیز بات چیت کی امید ہے۔












