اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ، پنشن پیکج میں اہم تبدیلیاں

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ججز کی تنخواہوں میں اضافہ، پنشن کی عمر کی حد بڑھا دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ، پنشن پیکج میں اہم تبدیلیاں

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ ججز کی تنخواہیں وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے برابر کردی گئیں۔ ہائی کورٹ ججز کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی حکومت کی سفارش پر 10 دسمبر 2025 سے اضافے کا اطلاق کیا گیا۔ اس مدت کے مالی فوائد بھی سپریم کورٹ ججز کو دیے جائیں گے۔ اضافے کے بقایا جات بھی جلد ادا کیے جائیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ ججز کی تنخواہ 11 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کردی گئی۔ جوڈیشل الاؤنس میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سپریم کورٹ ججز کے پنشن پیکج میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پنشن کی عمر کی حد 70 سال سے بڑھا کر 75 سال کردی گئی ہے۔ میڈیکل الاؤنس بھی اب 1 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ ہوگا۔

یاد رہے کہ ہائی کورٹ ججز کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا گیا، جو یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی بنیادی تنخواہ 12 لاکھ 54 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں