زیلنسکی کا بڑا دعویٰ، پیٹریاٹ کی کمی روسی حملے روکنے میں رکاوٹ

زیلنسکی نے امریکا سے پیٹریاٹ میزائل کی فراہمی کی اپیل کی ہے تاکہ روسی حملے روکے جا سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یوکرین کے پاس میزائلوں کی شدید کمی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
زیلنسکی: پیٹریاٹ میزائل کی کمی، یوکرین روسی حملے روکنے میں ناکام

کیف: (رائیٹ ناؤنیوز) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں کو روکنے کے لیے یوکرین کو امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے بڑھتے ہوئے حملوں کے مقابلے میں یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائلوں کی کمی ہے۔

زیلنسکی نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یوکرین کو امریکی ذخیرے کے صرف 10 فیصد میزائل درکار ہیں۔ ان کے مطابق، موجودہ صورتحال میں 5 فیصد میزائل بھی مل جائیں تو یوکرین موسم سرما گزار سکتا ہے۔

یوکرین کے صدر نے کہا کہ روسی حملے دارالحکومت کیف کو خاص طور پر متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹریاٹ میزائل شکن نظام کے ختم ہونے کا روس بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔

زیلنسکی کے مطابق، میزائلوں کی عالمی سطح پر کمی سے یوکرین سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور خلیجی ممالک نے ایران کے خلاف جنگ میں میزائلوں کا بڑا استعمال کیا، جس سے ذخائر پر دباؤ بڑھا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں زیلنسکی نے امریکی صدر اور نائب صدر سے رابطے کیے ہیں تاکہ پیٹریاٹ میزائلوں کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ان کی روزمرہ کی کوششوں کا حصہ بن چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں