ایران کی جنگ سے آبنائے ہرمز متاثر، بحری جہاز پاناما کینال کا رخ کرنے پر مجبور، فیس میں اضافہ۔
پاناما سٹی: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران کی جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت متاثر ہونے کے بعد پاناما کینال سے گزرنے والی فیس میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس ماہ فیس کی اوسط قیمت 11 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
پاناما کینال بحر اوقیانوس اور بحرالکاہل کو ملانے والا اہم راستہ ہے۔ ہر سال 270 ارب ڈالر مالیت کا سامان یہاں سے گزرتا ہے، جبکہ امریکا کی 40 فیصد تجارت بھی اس کینال سے ہوتی ہے۔
آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جاری تنازعات نے بحری تجارت متاثر کی ہے۔ فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔
زیادہ بحری جہاز پاناما کینال کی طرف رخ کر رہے ہیں، جس سے انتظار کا وقت اور فیس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بعض جہاز 40 لاکھ ڈالر تک فیس ادا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاناما کینال میں پانی کی سطح کم ہونے کے خدشے کے باعث جہازوں کے ڈرافٹ پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ایل نینو سے شدید خشک سالی کا خطرہ ہے۔















