کیرولین لیویٹ نے اپنے استعفے کی وجہ اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی خواہش بتائی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔ کیرولین لیویٹ اس ماہ کے آخر میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گی، ٹرمپ نے کہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین پریس سیکرٹریز میں شمار کیا۔ انہوں نے 2018 سے 2024 کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
کیرولین لیویٹ نے اپنے استعفے کی وجہ اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی خواہش کو قرار دیا ہے۔ وہ امریکہ کی تاریخ کی سب سے کم عمر پریس سیکرٹری ہیں۔
ان کے استعفے کے بعد وائٹ ہاؤس انتظامیہ میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔ کیرولین نے کہا کہ ان کا وائٹ ہاؤس میں کام کرنا ایک اعزاز تھا۔
یاد رہے کہ کیرولین لیویٹ نے مئی میں بیٹی کو جنم دیا تھا اور حال ہی میں کام پر واپس آئی تھیں۔ انہوں نے اپنے وائٹ ہاؤس کے دور کو ایک عمر بھر کی مہم جوئی قرار دیا۔















